ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

Thu, 01 Jun 2017 12:51:28  SO Admin   S.O. News Service

کولمبو،31مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا میں سیلابی ریلوں اور مَڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے آج تصدیق کی کہ اب تک دو سو دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ۹۶ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ گزشتہ جمعے سے اب تک بحر ہند کے جنوبی اور مغربی علاقوں سے 77ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ اس قدرتی آّفت کے باعث پندرہ سو مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔ کولمبو حکومت کے مطابق ملکی فوج بھی امدادی کاموں میں شریک ہو چکی ہے۔


Share: